11 مئی 2021 - 13:42
افغانستان میں آج عام سوگ منایا گیا

کابل کے مدرسہ سیدالشہداء پر دہشتگردانہ حملے کے سلسلے کابل کے مدرسہ سیدالشہداء پر دہشتگردانہ حملے کے سلسلے میں آج افغانستان میں عام سوگ منایا گیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے صدراشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان کے عوام ، سیدالشہداء اسکول پر دہشتگردانہ حملے کا سوگ منا رہے ہیں اور تمام اداروں میں اس حملے کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی مجالس منعقد کی جارہی ہیں-

سنیچر کو مغربی کابل میں سیدالشہداء گرلزاسکول پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں پچاسی افراد شہید اور ایک سو پچاس سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں ۔ اب تک کسی شخص یا گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اس واقعے پرعلاقائی و عالمی سطح پر سخت ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے بھی اس دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

مدرسہ سیدالشہداء پر دہشتگردانہ حملہ ٹھیک اس وقت ہوا ہے جب امریکہ افغانستان سے نکلنے والا ہے ۔

دراین اثنا کابل کے سیدالشہداء گرلز اسکول کے طالبعلموں نے اسکول کی تعمیر نو اوراسے کھولے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس مدرسے کی طالبات نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد اس اسکول کی تعمیرنو کی جائے اور اسے کھولا جائے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲